پاسپورٹ کااجرااب 21روز میں ہوگا،عوام کیلئے ہدایات جاری

پاسپورٹ کےاجرا میں احتیاط اورجانچ پڑتال کاعمل بڑھادیاگیا ہے نارمل پاسپورٹ کااجرا 21روز میں ہوگا۔محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سفری دستاویز کے غیرقانونی استعمال پر پاسپورٹ کے وقت پر اجرامشکل ہوگیا ہے ۔شرپسند مافیا پاسپورٹ کو منفی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پاسپورٹ کے اجرا میں احتیاط اور جانچ پڑتال کاعمل بڑھادیاگیا ہے۔موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ کااجرا 21روز جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کااجرا 5روز میں ہوگا۔فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کا اجرا2دفتری روز میں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پاسپورٹ دفاتر صبح 8سے دوپہر 1اور جمعہ کو دوپہر 12بجے تک کھلیں گے۔پاسپورٹ کےاجرا میں عوام تعاون کریں ۔پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات پر سٹیزن پورٹل میں شکایات درج کرائیں۔
