سابق لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثرکیخلاف بجلی چوری کامقدمہ درج

مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اےرخسانہ کوثر بھی مبینہ طورپربجلی چور ی میں ملوث نکلیں،لیسکو نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔

لیسکو کے ترجمان کے مطابق رخستانہ کوثر کو ڈیوس روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں مبینہ طورپربجلی چوری کرتے پکڑاگیا وہ لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے مبینہ طورپرکنڈا لگاکر بجلی چوری کررہی تھیں۔لیسکو عملے نےمتعلقہ تھانے میں ان کیخلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی مگروہ فرار ہو گئیں۔لیسکو نے رخسانہ کوثرپر5لاکھ 75ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا۔

Back to top button