ماہرین کا  وٹامن ڈی کی کمی کے بڑے نقصان کاانکشاف

ماہرین کاکہنا ہے کہ وٹامن ڈی کو اکثر سن شائن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ہمارا جسم اسے سورج کی روشنی سے بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔یہ وٹامن مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے ،ہڈیوں کی صحت اور جسم کے متعدد دیگر افعال کے لئے بہت اہم ہوتا ہے۔اب انکشاف ہوا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھادیتی ہے۔

واضح رہے کہ بیشتر بالغ افراد کو روزانہ 1500سے 2000انٹرنیشنل یونٹس وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔سورج کی روشنی سے ہٹ کر مخصوص غذائیں جیسے مچھلی،فورٹیفائیڈ ڈیری مصنوعات سے بھی اس کا حصول ممکن ہے۔

Back to top button