پاک فوج نے عمران خان کے جھوٹے دعوئوں کو مسترد کردیا

پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے جھوٹے دعوئوں کو مسترد کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے، ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔
عمران کوسیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کااستعمال لے ڈوبے گا
جاری بیان کے مطابق اگر مفاد پرستوں کی جانب سے فضول الزامات کے ذریعے اس کے عہدے داروں کی عزت، حفاظت اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے تو یہ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ادارے/اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان مطابق اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے، بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔
