پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے امریکہ ، بھار ت سے روابط بڑھانا ہونگے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے امریکہ ، بھار ت سے روابط بڑھانا ہوں گے، اور کیلئے ہم امریکہ اور بھارت سے اقتصاد انگیج منٹس چاہتے ہیں۔

عمران حکومت کیخلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹیڈیز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ چین سے پاکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوں گے۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کی مثال ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ۔ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان پاکستان اب بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے، ہم معاشی ترقی کے لیے امریکا ساتھ بھی انگیج منٹ چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کی مہم خطرناک حد کو چھونے لگی ہے۔ بی جے پی رہنماؤں کے بیانات نے بھارت میں تشدد کو ہوا دی ہے۔ وہاں ہندووتوا ذہنیت پنپ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر شہید کے دور میں بھارت سے معاشی انگیجمنٹ مضبوط تھی۔ ہمیں بھارت کے ساتھ اقتصادی انگیج منٹس بڑھانا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی انگیج منٹس کی بنا پر یہ قضیہ اتنا نہیں بڑھا جتنا بڑھ سکتا تھا۔ ہمیں ان اقتصادی انگیجمنٹس کو اتنا بڑھانا ہو گا کہ ہم ان کی خارجہ پالیسی اور پالیسی سازوں کو متاثر کر سکیں۔ اس طرح سے ہم جارح کو بے نقاب کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستانی اس وقت انسانیت کے ایک مشکل ترین دوراہے پر کھڑے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کا اتنا سنجیدہ چیلنج ہے کہ کوئی پاکستانی اس کا انکار نہیں کر سکتا ۔ ہمیں اس وقت کووڈ کے باعث سپلائی چین کے براہ راست اثرات کا سامنا ہے۔یوکرائن کی جنگ کا ہر پاکستانی کی زندگی پر براہ راست اثر پڑا ہے، یہ وقت ہے کہ اس وقت اقتصادی سفارت کاری پر توجہ دی جاے اور انگیج کیا جائے۔ افغانستان خود تاریخ کے مشکل دوراہے پر موجود ہے۔ پاکستان کے ہر طرف بحرانوں کا انبار ہے۔

Back to top button