سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی، عمر شاہ، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

عمر شاہ اپنے بڑے بھائی احمد کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آتے رہے ہیں جبکہ ان کے کئی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئے تھے۔

پیر کی صبح احمد شاہ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے عمر کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی۔ پوسٹ میں وفات کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے احمد شاہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔

عمر کے انتقال پر جیو نیوز کی سابقہ نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں عمر کی آنکھوں کا موتیا آپریشن ہوا تھا، تاہم ان کی وفات کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

Back to top button