طوفان اور بارشوں میں اپنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

اس وقت صوبہ سندھ کو خطرناک سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا سامنا ہے جو 13 جون کی شام تک صوبے سے 430 کلو میٹر فاصلے پر تھا۔’بائپر جوائے‘ کے قریب ہوتے ہی جنوبی سندھ کے ساحلی علاقوں جن میں کراچی، ٹھٹہ، سجاول اور بدین سمیت حیدرآباد کے کچھ علاقے شامل ہیں، وہاں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی بھی شروع ہوچکی ہے۔
طوفان اور بارشوں کے بعد موسم تبدیل ہونے سے لوگوں کو جسم میں درد، نزلہ و زکام اور بخار جیسی عام پیچیدگیاں ہوجاتی ہیں اور احتیاط نہ کرنے کے باعث ان کی شدت بڑھ بھی سکتی ہے۔گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کے بعد مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیلنا شروع ہوجاتا ہے، جس سے کئی لوگوں کو صحت کے مسائل ہوجاتے ہیں۔
بارشوں کے موسم میں عام افراد کو نزلہ، زکام، بخاراور سر درد جیسی شکایات ہوجاتی ہیں جب کہ کم عمر افراد اور بچوں کو الٹی، موشن، بخار اور اسہال جیسے مسائل ہوجاتے ہیں۔اگرچہ بارشوں کے کم ہونے سے ان امراض میں بھی کم آجاتی ہے، تاہم اگر بارشوں کے دوران چند حفاظتی انتطامات کیے جائیں تو ان بیماریوں اور مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔
