سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے پر آگئی

پاکستان میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو 12 ہزار اضافے کو ظاہر کرتی ہیں، جس کی وجہ صنعتکار خام مال کی قلت اور موجودہ معاشی صورتحال کو قرار دے رہے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریلی اسٹیل لمیٹڈ (اے ایس ایل) نے لاہور ریجن میں ڈیلرز کو اطلاع دی کہ 9.5-10 ایم ایم سریے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار فی ٹن اور 12ایم ایم سے اوپر کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے ہوگی۔
اسی طرح 2 فروری سے اسلام آباد ریجن میں 9.5-10 ایم ایم اور 12 ایم ایم کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 اور 2 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگی، کمپنی نے اپنے صارفین کو اطلاع دی کہ وہ ملک میں خام مال کی قلت کے سبب نئے آرڈرز نہیں لے رہی۔
مغل اسٹیل نے بھی 3 فروری سے فی ٹن ’ری بار‘ سریے کی قیمت میں 12 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا، یونین اسٹیل نے اپنے بزنس پارٹنرز کو بتایا کہ وہ 3 فروری سے نئے آرڈرز نہیں لے رہے۔
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر پہنچ گیا
