سپریم کورٹ آزادکشمیر کاپی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرکرنےکا حکم

سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے الیکشن کمیشن کو  پاکستان تحریک انصاف  کو  بطور  سیاسی  جماعت  رجسٹر کرنےکا حکم  دے دیا۔

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے الیکشن کمیشن کا پرانا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو  بطور سیاسی جماعت  رجسٹر کرنےکا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب آزاد جموں کشمیر میں انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ 45 انتخابی حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزادکشمیر میں واقع 33 حلقوں سے 1047 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، جب کہ مہاجرین پاکستان کے 12حلقوں میں 218 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 3 جولائی تک اپنےکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 4 جولائی جب کہ انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔

 

Back to top button