جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20سیریز،قومی ٹیم میں تبدیلیوں کاامکان

جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے قومی ٹیمیں میں چندتبدیلیوں کاامکان ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کے لیے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی اور ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کا جگہ بچانا مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔
اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان نہیں جبکہ شاہین آفریدی کو آرا م دینے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے لیے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور تیسرا ٹی20میچ 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں شیدولڈ ہے۔
