ٹی20ویمن ورلڈکپ،بھارت کیخلاف سلواوورریٹ پرقومی ٹیم پرجرمانہ عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹی20ویمن ورلڈکپ میں نے بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر قومی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان ویمن ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوورز مکمل نہ کر سکی اور ایک اوور پیچھے رہی، جس کے باعث ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹیم کی جانب سے غلطی تسلیم کرتے ہوئے عائد کردہ سزا قبول کرلی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا، جہاں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ میں کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔

Back to top button