سینئر اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

سینئر اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر کردیئے گئے۔سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز کی جانب سے نوٹیفِکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فلم سسنربورڈ کے عہدیداران کی معیاد 2 سال ہوگی۔ نسیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکشن کے مطابق توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین ، واسع چوہدری کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب فلم سنسر بورڈ میں سات ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ ان ممبران میں ڈاکٹر محمد یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان ، مقصود احمد بٹ ، جگن کاظم ، خالدہ یوسف اورانجم رشید شامل ہیں۔

واسع چوہدری اس سے قبل بھی اسی عہدے پر مقرر ہوئے، تاہم انہوں نے رواں برس اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

Back to top button