تمام جماعتیں اکھٹے ہوکر تحریک چلائیں گے،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ تمام جماعتیں اکھٹے ہوکر تحریک چلائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان  کا گفتگو کرئے ہوئے کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے ابھی تک شیر افضل مروت کو نہیں بلایا۔مجھے شیرافضل مروت کے حوالے سے کوئی ڈائریکشن نہیں ملی۔ پی  ٹی آئی نے فی الحال لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا۔تمام کنونشنز اور جلسے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کررہے ہیں،  ہم چاہتے ہیں ہمارے کیسز جلد سے جلد سماعتوں کیلئے مقرر ہوں۔

 حکومت کا اپوزیشن کو مرضی کی قائمہ کمیٹیاں دینے سے انکار

 

بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ بجٹ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوگا۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔

Back to top button