اسحاق ڈار اور کایا کالاس کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے دوران گفتگو خطے کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کایا کالاس نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،ساتھ ہی جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی اور رابطوں کے ذرائع کھلےرکھنے پر زور دیا۔
ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے جامع فریم ورک کےلیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں تمام فریقین پر جنگ بندی معاہدے کی پابندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے کی صورت حال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
