ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

 

 

 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں امریکا-ایران مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور جین نول بیروٹ نے گفتگو کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت سے متعلق تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس حوالے سے موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔

مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد: ایران کا تکنیکی وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی وٹکوف نے ایران سے ہونے والی مفاہمتی یادداشت پر امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو بریفنگ دی۔

روبیو اور وٹکوف نے کہاکہ امریکا کا مقصد ایک ایسا حتمی معاہدہ کرنا ہےجس کے تحت ایران کو اعلیٰ افزودہ یورینیئم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ مفاہمتی یادداشت اسی مقصد کےلیے مذاکرات کا آغاز ہے۔

 

 

Back to top button