پنجاب حکومت کا طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

 

 

 

پنجاب حکومت کا ایک سال کے دوران طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کرنے اور ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ آئندہ پانچ سال کے دوران 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کے عوام کی خدمت کےلیے سڑکوں پر ہوں گی،پنجاب میں ناصرف الیکٹرک بسیں لائی جارہی ہیں بلکہ ان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی قائم کی جارہی ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا اسمبلنگ پلانٹ کام شروع کرچکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ ایک سال کے دوران طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، جب کہ پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپےکی سبسڈی دےگی۔

سندھ طاس معاہدہ : پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطے کے امن کےلیے خطرناک ہے ، مصدق ملک

اجلاس کو بتایاگیا کہ طالبات کی ای بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیراعلیٰ خود ادا کریں گی جب کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین بھی آسان اقساط پر ای بائیکس حاصل کرسکیں گے۔

 

Back to top button