شوکت ترین سے متعلق الزامات بے بنیاد ،پروپیگنڈا ہیں

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ صحافی شاہین صہبائی اور دیگر افراد کی جانب سےسابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائے الزامات بے بنیادپروپیگنڈا ہیں، خود شوکت ترین نے بھی اس کی تردید کر دی ہے۔

حمزہ کے حلف کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ، 6:30 سنایا جائیگا

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد ات کی کیلئے ادارے اور قیادت پر الزامات اور جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے، ادارہ ایسی حرکت میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

ادھر تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لکھا کہ میں واضح طور پر اس بات کی تردید کرتا ہوں جو شاہین صبائی نے مجھ سے منسوب کی ہے۔ مجھے کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا کہ میں عمران خان کو چھوڑ کر شہباز شریف کی حکومت میں شامل ہوں۔

Back to top button