مردہ کتا قبر سے نکل کر پھر مالک کے پاس پہنچ گیا

جنوبی کوریا میں مردہ سمجھ کر دفنایا گیا کتا زندہ ہو کر پھر مالک کے پاس پہنچ گی۔

تفصیلات کے مطابق  ہوسن نامی کتا ٹرک کی ٹکر سے مردہ قرار دیاگیاتھا جسے مالکان نے دفنادیاتھا مگر وہ پھر قبر سے زندہ نکل کر مالکان کے پاس واپس گھر پہنچ گیا جسے مالکان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

جنوبی کوریا میں کتا زندہ ہو کر ٹی وی چینلز کی سرخی بن گیا۔

مالکان کاکہنا ہے کتا ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا تھا اور زخم بھی گہر ے آئے تھے۔پڑوسی نے سڑک کنارے مردہ سمجھ کر دفن کردیا جو بعد میں ہوش آنے پر قبر سے نکل  کر آگیا۔

Back to top button