واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کیلئے ہو جائیں تیار
واٹس ایپ صارفین اب بڑی تبدیلی کیلئے تیار ہو جائے جو صارفین کیلئے جلد اپ ڈیٹ کی جائے گی ۔
واٹس ایپ میں تبیدلی کے بعد ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ بیشتر افراد واٹس ایپ میں اجنبیوں کو نمبر دینے سے اجتناب برتے ہیں۔ کیونکہ اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم بھی کررہا ہے۔واٹس ایپ میں ایک زبردست فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یوزر نیم کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔