آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ

 

 

 

آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ رکھی جائے۔

وفاقی حکومت کی بجٹ 2026-27کی تیاری کےلیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ حکومت پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ رکھے۔

آئی ایم ایف کےمطابق مالی بوجھ سے بچنے کےلیےتوانائی، ایندھن کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے،توانائی،بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹر اداروں کی تجاویز پر فوری عملدرآمد کیاجائے۔

عالمی مالیاتی  ادارےنے مطالبہ کیا ہےکہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں کم سےکم رکھیجائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنا،سیلز ٹیکس استثنیٰ میں کمی،اخراجات مزید کم کرنےکی تجاویز بھی دی گئی ہیں،اس کے علاوہ آئی ایم ایف کاکہنا ہےکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں کم از کم ایک فیصد اضافہ کیاجائے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ کےلیے اہم اہداف طے کیے جارہے ہیں،عالمی حالات میں بہتری اور معاشی اصلاحات سے آئندہ مالی سال کی درمیانی مدت میں شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

 

Back to top button