بھارت میں امریکی سفیر کا مقبوضہ کشمیر پر متنازع بیان،پاکستان کااحتجاج

بھارت میں تعینات  امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے متنازع بیان  پر امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈیمارش کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت میں امریکی سفیر کے غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ریمارکس پر شدید احتجاج کیا۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے امریکی سفیر کے بیان کو سختی سے مسترد کرتےہیں۔

پاکستانی دفترخارجہ نے مزید کہا کہ کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا باقی ہے، امریکی سفیر کا بیان امریکا کے دیرینہ مؤقف اور بین الاقوامی قانون سے متصادم ہے۔

دفترخاجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔

Back to top button