بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کاانکشاف

بیرسٹر محمد علی سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کاانکشاف کردیا۔

ذرائع کے مطابق  بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ہوئی۔بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنےکا فیصلہ سناتےہوئے معاملے پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم صادر فرمایا تھا۔

عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گزشتہ روز عمران خان کی بہن نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی۔ملاقات میں صحت اور دیگر امورپرگفتگو کی گئی، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کےحکم سے آگاہ کیا۔

 

Back to top button