عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم نرخ اب بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ تقریباً 112 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل (یو ایس آئل) بھی کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ہے۔
تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ اگرچہ قیمتوں میں کمی آئی ہےلیکن یہ کمی عارضی ہوسکتی ہے کیوں کہ خطے میں غیریقینی صورت حال اب بھی برقرار ہے۔بالخصوص امریکا اور ایران کے درمیان نازک جنگ بندی اور آبنائے ہرمز میں جاری تنازع عالمی تیل کی سپلائی کو متاثر کررہا ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شامل ہے،جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر فوری اثر ڈالتی ہے۔یہی وجہ ہےکہ تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود اب بھی بلند سطح پر موجود ہیں۔
صدر ٹرمپ کا چین سے واپسی پر مختصر دورہ پاکستان ممکن کیوں؟
تجزیہ کار مزید کہتے ہیں کہ جب تک خطے میں کشیدگی ختم نہیں ہوتی اور سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہوتی،تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان کم ہے۔
