برطانوی وزیراعظم کی یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت

 

 

 

برطانیہ کے وزیراعظم کیئرسٹارمر نے متحدہ عرب امارات پر ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئرسٹارمر کا کہنا تھا کہ کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے اور ایران کو بامقصد مذاکرات میں شامل ہونے کی ضرورت ہے، ایران سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ خلیج میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ڈرون اور میزائل حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 

Back to top button