وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونےوالے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں پر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہوں۔پاکستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کی حکومت اور اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ  انتہائی ضروری ہےکہ جنگ بندی کو برقرار رکھاجائے اور اس کا احترام کیا جائے،خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلیے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔

ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں : متحدہ عرب امارات

واضح رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای پر 3 میزائل اور ڈرون حملے کیےگئے تھے۔

 

Back to top button