امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے : باقر قالیباف

 

 

 

ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔

ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئی حکمتِ عملی اب مضبوط ہوتی جارہی ہے،آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال کے تسلسل سے امریکا پریشان ہے، آبنائے ہرمز پر امریکا پریشان ہے جب کہ ہم نے تو ابھی آغاز بھی نہیں کیا۔

ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں : متحدہ عرب امارات

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے۔امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں،اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔

 

Back to top button