فلپائن نے چینی جہازوں کے خلاف اپنے بحری جہاز کی تعینات کردیے

 

 

 

فلپائن اور چین کے مابین سمندری کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، فلپائن نے اپنی سمندری حدود میں موجود چینی جہازوں کو ہٹانے کےلیے اپنے بحری جہازوں کی تعیناتی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ملکی خود مختاری کے تحفظ اور متنازع علاقوں میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے کےلیے کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب چین کےجہاز جنوبی بحیرہ چین میں مختلف مقامات پر موجود ہیں،جہاں دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے علاقائی تنازع جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت خاص طور پر ساؤتھ چائنا سی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے،جہاں متعدد ممالک اپنی علاقائی حدود کا دعویٰ کرتےہیں۔

حکام کےمطابق فلپائنی بحریہ صورت حال پر قریبی نظر رکھےہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ پیشرفت سے نمٹنے کےلیے تیار ہے،جب کہ عالمی برادری اس تنازع کے پر امن حل پر زور دےرہی ہے۔

 

Back to top button