وزارت خزانہ نے صوبوں پر قرض کی تفصیلات جاری کردیں

وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران صوبوں پر قرض کی تفصیلات جاری کردیں۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سےجاری کردہ دستاویز کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران پنجاب پر بیرونی قرضوں میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
جب کہ سندھ پر بیرونی قرضوں میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز،خیبرپختونخوا 9 کروڑ 30 لاکھ اور بلوچستان پر بیرونی قرضوں میں 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آزاد کشمیر پر بیرونی قرضوں میں 40 لاکھ ڈالرز اور گلگت بلتستان پر بیرونی قرضے میں 10 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
مزید برآں بلحاظ حجم صوبوں میں پنجاب بیرونی قرضوں میں سب سے آگے رہا۔
