ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں : متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ ملک اپنی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والی ہر کارروائی کا مؤثر جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
فجیرہ کی پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ایرانی حملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔یہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
یو اے ای نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 15 میزائل اور ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیاجب کہ ایک ڈرون سمندر میں گرگیا۔البتہ دو ڈرونز صنعتی علاقے فجیرہ میں آئل تنصیب پر گرے جس سے زور دار دھماکا ہوا اور شدید آگ بھڑک اُٹھی جس میں 3 غی رملکی زخمی بھی ہوگئے جن کا تعلق بھارت سےہے۔
