ایرانی سمندروں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا : کمانڈر ان چیف

 

 

 

ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہےکہ امریکی ائیر کرافٹ کیریئر کی آبنائے ہرمز کی جانب پیش قدمی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ ایرانی سمندروں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔

ایرانی کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران نے دشمن سے نمٹنے کےلیے کروز میزائل اور لڑاکا ڈرون تعینات کردیے ہیں۔

پاکستان کی کوششوں سے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

کمانڈر ان چیف نے کہاکہ امریکی ائیر کرافٹ کیریئر سمجھتا ہےکہ وہ خفیہ رہ سکنےوالے ریڈار کی مدد سے آبنائے ہرمز تک پہنچ جائے گا۔لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیےکہ ایران کا جواب "فائر” ہوگا۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے کہاکہ ایرانی فوج خلیج فارس پر نظر رکھےہوئے ہے۔ ایرانی سمندروں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائےگا۔

 

 

Back to top button