پاکستان کی کوششوں سے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں حالیہ کشیدگی اور واقعات نے یہ ثابت کردیا ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا حل فوجی طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کی صورت حال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہئے،پراجیکٹ فریڈم دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ موجودہ صورت حال میں سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے، جب کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت میں کچھ پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔
عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کرتےہوئے کہاکہ اسے ایسے عناصر سے محتاط رہنا چاہیے جو اسے دوبارہ کسی بڑے تنازع یا دلدل میں دھکیلناچاہتے ہیں۔
