فجیرہ کی پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

ایران کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد یواے ای کی ریاست فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے میڈیا آفس کا بتانا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کچھ ہی دیر قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے گئے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

اماراتی میڈیا آفس کے مطابق ریاست فجیرہ میں ایران کے  حملے کے بعد 3 افراد  زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  تینوں زخمیوں کا تعلق بھارت سےہے۔

دوسری جانب اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے ایران سے آنے والے 3 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق 4 میزائلوں کا پتا لگایا گیا تھا جن میں سے 3 کو کامیابی سے تباہ کردیا گیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں گرا۔

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام اس وقت ایک ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

 

Back to top button