سندھ حکومت نے موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع کردی

سندھ کابینہ نے پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں 31 مئی 2026 تک توسیع کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فیول سبسڈی کی مد میں مئی کےلیے 2 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیاکہ 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو موٹرسائیکل فیول سبسڈی ادائیگیاں جاری ہیں جب کہ موٹر سائیکل فیول سبسڈی کے تحت 1.096 ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
