آبنائے ہرمز میں مزید عسکری سرگرمیوں سے صورت حال پیچیدہ ہوسکتی ہے: بلاول بھٹو

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکہ کی آپریشن فریڈم پالیسی ٹھیک نہیں،فوجی طاقت مسئلے کا حل نہیں،آبنائے ہرمز میں مزید عسکری سرگرمیوں سے صورت حال پیچیدہ ہوسکتی ہے،

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے حل کےلیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں جنگ بندی کو نافذ کرنا آسان نہیں ہوتا،جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور اس میں توسیع کرنا سب فریقین کی ذمہ داری ہے،تنازع کے حل کےلیے بات چیت اور سفارت کاری کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے پوری دنیا مہنگائی کا شکار ہورہی ہے،پاکستان تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے، ایرانی عملے کی واپسی جیسے اقدامات مثبت سفارتی پیش رفت ہیں۔

امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے : باقر قالیباف

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ حملے قابل مذمت ہیں،امن کلیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں،کسی بھی فریق کی جارحیت جنگ بندی کو کمزور کرتی ہے،ایران کے کچھ اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی آپریشن فریڈم پالیسی ٹھیک نہیں،فوجی طاقت مسئلے کا حل نہیں، آبنائے ہرمز میں مزید عسکری سرگرمیوں سے صورت حال پیچیدہ ہوسکتی ہے،جلد ہی ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی پیش رفت دیکھنے کو ملےگی۔

 

Back to top button