ترکیہ نے حماس کو اسلحہ دینے کا الزام مسترد کردیا

ترکیہ نے حماس کو اسلحہ دینے کا اسرائیل کی جانب سے لگایا گیا الزام سختی سے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ نے حماس کو مالی امداد اور اسلحہ دینے کےالزام کو جھوٹ قرار دیدیا۔اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے الزامات غزہ جنگ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ نے الزام عائد کیاتھا کہ ترکیہ کی جانب سے حماس کو مالی امداد دی جارہی ہے اور جنگ لڑنے کیلئے اسلحہ بھی مہیا کیاجارہاہے ۔اور مزید کہاکہ ترکیہ کو حماس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ہدایات ملتی ہیں۔

ترک وزیرخارجہ نے کہاکہ اسرائیل صرف غزہ میں اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ترکیہ کیخلاف اسرائیل کا پروپگنڈا زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا۔

Back to top button