ویمنز ٹی20ورلڈ کپ کو 12سے16ٹیموں تک بڑھانے کی منظوری

آئی سی سی نے 2030 خواتین کے ٹی ٹؤنٹی ورلڈ کپ کو 12 سے 16 ٹیموں تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
آئی سی سی کے اجلاس میں حیران کن طور پر پاکستان میں اگلے برس ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں اولمپک 2028 میں کرکٹ کی شمولیت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنائی گئی۔ تین ڈائریکٹرز راجر ٹوسے، لاسن نائیڈو اورعمران خواجہ رواں سال کے آخر میں بورڈ کو جائزہ رپورٹ پیش کرینگے۔
چیف ایگزیکٹوز کی کمیٹی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے آٹھ علاقائی کوالیفائنگ سپاٹس کی الاٹمنٹ کر دی۔افریقہ اور یورپ سے دو ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔امریکہ سے ایک اور تین مشترکہ ایشیا اور ایسٹ ایشیا ریجنز سے ہونگی۔
آئی سی سی نے 2030 میں ہونے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو 12 سے 16 ٹیموں تک بڑھانے کی بھی منظوری دیدی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کیلئے کوالیفائی کرنے کی کٹ آف ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 کی مہلت دے دی۔
سی ای سی نے پال ریفل کی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں ایلیٹ پینل کے نمائندے کے طور پر تقرری کی منظوری دی۔تاہم آئی سی سی نے اپنے اعلامیے میں چیمپینز ٹرافی کے بجٹ یا کسی دیگر متعلقہ آئٹم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
