اجلاس پر 2کروڑ71لاکھ خرچ ہوئے؟کیا اپوزیشن تنخواہ نہیں لے گی،سپیکر

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک اسمبلی اجلاس پر 2کروڑ 71لاکھ خرچ ہوئے ؟کیا اپوزیشن تنخواہ نہیں لے گی۔

سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مجھے حالات نے مجبور کیا کہ عوام سے ضروری بات کروں۔آج کااجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا۔دو کروڑ اکہتر لاکھ روپے پنجاب اسمبلی کے ایک اجلاس پر خرچ ہوتے ہیں۔

ملک محمداحمد خان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کا پہلا حملہ اگست 2014ء سے ہوا پہلے چند حلقہ کھولنے کی بات کرنے پر پوری پارلیمنٹ کیُ حیثیت کو مشکوک کرتے ہیں،اپوزیشن نے اسمبلی سے تنخواہیں لینی ہیں لیکن شور شرابا ، بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر واویلا کرنا شامل ہے،پہلی اسمبلی میں خواتین کو ننگی گالیاں دی جاتی ہیں نعرے بازی کی جاتی ہے۔

سپیکر نے کہاکہ بطور سپیکر اخلاق سے گری گندی گالیوں کی اجازت نہیں دوں گا اور رولز کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کروں گا،اپوزیشن کے ساٹھ اراکین نے ٹی اے ڈی اے کےلئے حاضری لگائی سات ہزار روپے ٹریول الائونس تو لینے ہیں، عوامی اسمبلی لگاکر بیٹھتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں روز اجلاس بلائیں گائون پہن کر اجلاس چلائیں، اپوزیشن کی عوامی اسمبلی ٹوکن احتجاج ہے لیکن الیکشن میں حصہ لیتے ہیں اپوزیشن لیڈر بنتے ہیں ووٹ دیتے ہیں بتائیں۔

ملک محمد احمد خان کاکہنا ہے کہ کتنے لوگ ہوں گے جو لکھ کر مجھے بھیجیں گے کہ انہوں نے آج کے اجلاس کےلئے  تنخواہ نہیں لینی۔کتنے لوگ ہوں گے جو اپنا استعفی لکھ کر دیدیاں انتظار کررہا ہوں۔کمرہ ، چیمبرز، سرکاری گاڑیاں اور سٹاف کےلئے اپوزیشن کی درخواستیں آ رہی ہیں سہولتیں تو لینی ہے لیکن اسے چلنے نہیں دینا۔اگر کوئی کسی کا پاپا کہے گا تو گھر میں خواتین کی تکریم کا احساس ہونا چاہیے،آپکا لیڈر چاہتا ہے ملک میں افراتفری ہو لیکن پنجاب اسمبلی میں گندی گالیاں نہیں کرنے دوں گا۔

اپوزیشن لیڈرکاکہنا تھاکہ الیکشن ٹربیونل میں 26درخواستیں ہیں بے ضابطگی اور گنتی کا معاملہ بھی چلا گیا، اپوزیشن کی ایک سو بتیس کی تعداد رہے گی لیکن حکومت کو کچھ نہیں ہوگا،آپ سڑک پر حلف لے رہے ہیں تو قانون کے مطابق یہ جعل سازی کررہے ہیں،حلف اٹھانا قسم اٹھانا ہوتا ہے جھوٹی قسمیں اٹھا رہے ہیں کب تک ملک کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں گے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ اپوزیشن ہے ریکوزیشن دی اور خود ہی نہ آئی وزارت قانون سے پوچھ لیا ہے کیسے اخراجات پر لائحہ عمل ہوگا۔خود ساختہ دیانت دار دس روپے چھوڑنے کو تیار نہیں دس ہزار روپے کے خاطر ساٹھ امانت دار عمران کے وفادار اور ملک کے انقلاب لانے والے انوکھا فراڈ کر دیا۔اپوزیشن کی معاشی معاملات کیُ تنگی تھی جس وجہ سے حاضری لگائی۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ رولز کے مطابق اراکین کو معطل کیا پی ٹی آئی دور میں جس طرح لوگوں کو معطل کیا اسی رولز پر عمل کیا،اگر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہ تھی تو ساٹھ لوگ کیسے حاضری لگاکر چلے گئے،ضابطہ اخلاق کےلئے کمیٹی تشکیل دی جن لوگوں نے گالیاں نکالیں وہ اسمبلی ایوان میں معافی مانگ لیں اسمبلی میں کسی کو گالیاں دینے کی اجازت نہیں دوں گا۔کچھ لوگوں کا وجود عدم استحکام و افراتفری سے جڑا ہوا ہے اس جماعت کے سربراہ کا تعلق اس سے ہے،اسمبلی فلور پر 2014سے آج تک بطور حکومت و اپوزیشن ڈیل کیا اسمبلی فلور پر پرائیویٹ لوگوں کو وردیاں پہنا کر اسمبلی فلور پر اتار ا گیا حملہ کروایا گیا۔ڈپٹی سپیکر پر قاتلانہ حملہ کروایا گیا کالی وردیاں پہنا کر دیوار بنائی گئی۔

Back to top button