پنجاب اسمبلی :اپوزیشن ارکان کا خاموشی سے حاضری لگانےکاراز فاش
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی خاموشی سے حاضری لگانےکاراز فاش کردیاگیا۔
ذرائتع کےمطابق اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کے باوجود ٹی اے ڈی اے کے حصول کےلئے اسمبلی رجسٹر پر حاضری لگا گئے، حاضری لگانے والوں کی فہرست اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کردی۔
حاضری لگانے والوں میں تنویر اسلم، وقاص مان، چوہدری اطہر مقبول، فرزانہ فیصل، ملک فہد مسعود،فرخ جاوید، خیال کاسترو ، احمد مجتبی ، امیر محمد خان، محمد اسماعیل سیلہ، جام فیصل، اقبال خٹک، سید اعجاز بخاری،اسد زمان چیمہ ، رضی اللہ خان، نادیہ کھر، نور شاہد، جام امان اللہ ، سلمان شاہ، خالد ڈوگر ، خواجہ صلاح الدین بھی حاضری لگانے والوں میں شامل ہیں۔
حاضری لگانے والے ارکان میں دائود خان جتوئی، سونیا شاہ، ندیم صادق ڈوگر، شیخ شاہد جاوید، محمد اعظم چیلہ، چوہدری طارق گجر، حسن اقبال، تشکل عباس، محمد نعیم ، رانا عبد الرزاق،حسن زکاء ، میجر سرور، احسان گجر، حنبل ثناء کریمی، زرناب ساہی، سید رفعت محمود، یاسر قریشی،عزت جاوید خان، شیر اکبر خان اور کلیم اللہ خان شامل ہیں۔