سندھ کےہسپتالوں میں بچوں کی شرح اموات میں کمی کاانکشاف

سندھ کےسرکاری ہسپتال میں نوزائیدہ اور شدید بیمار بچوں کی شرح اموات میں 50 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی جانب سےجاری بیان کےمطابق امریکی ادارےپی اے ایل آئی ایس آئی گلوبل ہیلتھ نیٹ ورک کی رپورٹ برائےسال22-2021 میں سول ہسپتال کراچی اور لاڑکانہ کے شیخ زائد چلڈرن ہسپتال میں بچوں کےایمرجنسی رومز کی کارکردگی کوجانچا گیا۔

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 42 تک جاپہنچی

امریکی ادارے کے مطالعےمیں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایک ماہ سے زائد امرکےبیماری کی سنگین حال کا شکار بچوں کی ان ہسپتالوں میں شرح اموات1.2فیصد رہی جو پاکستان کے بہترین نجی ہسپتالوں کےبرابر ہے۔

تحقیق کا نتیجہ بچوں کی ایمرجنسی میں دیکھ بھال اور اس کےنیٹ ورک کی بہتری کی بنیاد پر نکالے گئے۔

مذکورہ ادارےکےاعداد و شمار کےحوالے سےچائلڈ لائف فاؤنڈیشن نےبتایا کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کےسرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی شرح اموات50 فیصد تک کم ہوچکی

۔یہ پیش رفت سندھ حکومت کی بچوں کی طبی دیکھ بھال اور علاج معالجےکی سہولیات کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت بہتری کے پختہ عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن سندھ حکومت کےاشتراک سے سندھ کےسرکاری ہسپتالوں میں9 ایمرجنسی رومز چلا رہی ہے۔اس کے ساتھ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کا ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک سندھ کےہرتحصیل تک پھیلا ہوا ہےجواس بات کویقینی بناتا ہےکہ بچوں کو30 منٹ کے دورانیےمیں ہی اعلیٰ معیار کی ایمرجنسی دیکھ بھال میسرہوسکے۔

Back to top button