عمران خان کی ہدایت پر بشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پربشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں۔اس سے قبل وہ رہائی کے بعد پشاور چلی گئی تھیں۔
بشریٰ بی بی کی آمد کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کو گھیر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے لاہور روانگی سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور ان کی ہدایت پر زمان پارک پہنچی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی زمان پارک میں قیام کریں گی جبکہ زمان پارک کے باہر کینال روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بھی درہم برہم ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
زمان پارک کے باہر اینٹی رائٹ دستے اور پولیس لائن کی نفری موجود ہے، پولیس نفری زمان پارک کے چاروں اطراف تعینات کی گئی ہے اور پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں پر بیرئیرز لگا دیے ہیں۔
