انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں دام گر گئے

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں دام گرگئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ۔انٹربینک میںڈالر 278.66 روپے سے بڑھ کر 278.74 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 741 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 118 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 254 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 38 کروڑ 15 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,151 جبکہ کم ترین سطح 77,810 پوائنٹس رہی ۔
