پنجاب میں طوفانی بارشوں کاالرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  پنجاب میں مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل 1 اگست سے شروع ہو گا۔ 2اگست سے 6 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی گجرانوالہ سرگودھا ملتان ڈیرہ غازی خان بہاولپور  لاہور فیصل آباد ساہیوال اور گجرات  ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں۔

پی ڈی ایم اے  نےکمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔

عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیاگیا

ڈی جی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں  24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔  پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوران دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی صورتحال نارمل ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد  یقینی بنائیں۔پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں

Back to top button