مسئلہ فلسطین کیلئےپوری قوم ایک پیج پرہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاکہناہےکہ جہاں فلسطین کامسئلہ ہوگاہر پاکستانی ایک پیج پرہے۔پاکستان میں مسائل ضرورہیں مگرمسئلہ فلسطین کےلیےپوری قوم ایک پیج پرہے۔
فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کیلئےمنعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےکہا کہ صدراوروزیراعظم کاشکرگزارہوں۔آل پارٹیز کانفرنس بلائی۔یرغمالیوں کےنام پراسرائیل فلسطین،لبنان اورمصرمیں قبضہ کرناچاہتا ہے۔کچھ بین الاقوامی قوتوں کوغلط فہمی ہےکہ پاکستان اورسیاستدان ایک پیج پر نہیں ہیں۔مسئلہ فلسطین پر ساری قوم اورجماعتیں وزیراعظم کےساتھ ہیں، ہم اپنی فلسطینی بہنوں اوربچوں کو نہیں بھولےاوراُن کوحق ملنےتک آوازاٹھاتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ وزیراعظم فلسطین کےمعاملےپرایک کمیٹی بنائیں اوراُس کے ممبران کو فلسطین کااعزازی سفیرنامزد کریں تاکہ اراکین عالمی پلیٹ فارم اور دنیا بھرمیں جاکر فلسطین کےحق میں آوازاٹھائیں۔اسی کےساتھ انہوں نےتجویزدی کہ آل پارٹیزکانفرنس کی ایک بھرپورقرارداد بھی سامنےلائی جائےاوراُسےعالمی دنیا کے سامنے رکھا جائے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹونےکہا کہ7اکتوبرکوایسےپیش کیاجاتاہےجیسےایک دن پہلے تک سکون تھا اور تاثر دیا جاتا ہے کہ ایک دن فلسطینیوں نےکھڑےہوکرحملہ کردیا جبکہ حقیقت یہ ہےکہ اُن کی 4،4نسلیں ختم ہوچکی ہیں۔ساری دنیا ایک طرف اور فلسطینی ایک طرف تھے۔انہوں نےکہاکہ اسرائیل نےمغویوں کو بڑےمسئلےکےطورپربیان کیا، ہم بھی چاہتےہیں کہ دنیا میں کوئی مغوی نہیں ہو، اکتوبر7کےبعدجنہیں یرغمال بنایاہواہےانہیں بھی آزادکرناچاہیے۔اسرائیل کی جیلوں میں بچے۔بوڑھےاورخواتین ہیں، انہیں بھی رہاہوناچاہیے۔
بلاول بھٹو نےکہا کہ اگر اسرائیل کےظلم کےپیچھےاُن کی خواہش مغویوں کی آزادی ہے تو میں سوال کرتا ہوں کہ اس بربریت کےبعداسرائیل نےکتنےمغویوں کورہا کروایا؟ اگر اس جنگ کیوجہ وہ مغوی ہیں توپھر ہمیں بتایاجائےکہ اسرائیلی بربریت سےکتنےآزاد ہوئےاوراسرائیل کی کارروائیوں میں مارےگئے۔
کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اورمیڈیا میں گینگسٹر ازم سےفیصلےہونگے؟چیف جسٹس
پی پی چیئرمین نےکہا کہ کتنےمغوی لبنان،یمن اوردیگرممالک میں موجود ہیں، اسرائیل مغویوں کےنام پرمگرمچھ پرآنسوبہارہاہے۔7اکتوبراورمغوی صرف بہانہ ہے، اس کے پیچھے اسرائیل فلسطین،لبنان اورمصرپرقبضہ کرناچاہتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نےمسلم امہ میں اور بین الاقوامی سطح پرصیہونی ایجنڈےکوبےنقاب کیااوردنیابھرمیں اس سازش کوبےنقاب کرتارہےگا۔بلاول بھٹو نےکہا کہ ہم اکثر دنیا کومسلم اورغیرمسلم ممالک کےطورپردیکھتے ہیں۔امریکااوربرطانیہ کی پالیسی جو بھی ہواُن کےعوام بھی فلسطینیوں کےساتھ ہیں۔اسپین،جنوبی افریقاسمیت اُن غیرمسلم ممالک کوسلام جونسل کشی کےخلاف کھڑےہوئےہیں۔