وفاقی حکومت نےسرکاری حج پالیسی کااعلان کردیا
آئندہ سال پاکستان سےایک لاکھ79ہزار210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔وفاقی حکومت نےسرکاری حج پالیسی کااعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےوزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نےبتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18نومبر سے3دسمبرتک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6دسمبر کو کی جائےگی۔
چودھری سالک حسین نےکہا کہ سرکاری حج پالیسی کے تحت حج کےاخراجات 10 لاکھ75ہزارروپےسے11 لاکھ75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔سرکاری حج اسکیم کےلیےروایتی لانگ پیکج 38 تا42 دن اورشارٹ پیکیج20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال2025 کےلیےپاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ79ہزار 210ہے۔سرکاری و نجی حج اسکیموں کےلیے89 ہزار605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، سرکاری حج اسکیم کےلیےروایتی لانگ پیکج38 تا42 دن اور شارٹ پیکج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔
چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کےاخراجات10لاکھ75ہزار روپے سے11لاکھ75ہزارروپےکےدرمیان متوقع ہیں۔اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم55ہزار روپے ہے۔وفاقی وزیرنےبتایا کہ حج واجبات2لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کراناہو گی۔قرعہ اندازی کے10دن کےاندراندر4لاکھ روپےمزید جمع کروانا لازم ہےجبکہ بقیہ رقم یکم تا10فروری2025 کےدرمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔وفاقی وزیرنےبتایا کہ حج پالیسی کےتحت سرکاری حج اسکیم میں اسپانسرشپ اسکیم میں5 ہزارنشستیں جبکہ نجی حج اسکیم میں اسپانسرشپ اسکیم کے لیے30 ہزارنشستیں مختص ہوں گی جوپہلےآئیے،پہلےپائیےکےاصول پرہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ آئندہ سال ایک لاکھ79 ہزار210عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج پالیسی کے تحت حج کوٹا گورنمنٹ اسکیم اورپرائیویٹ حج اسکیم میں50 فیصد کے تناسب سے تقسیم ہوگا جب کہ سرکاری حج پیکج 10لاکھ65ہزار سے10لاکھ75 ہزارکے درمیان ہوگا۔
ذرائع کابتانا ہےکہ کابینہ کی منظوری کےبعد حج درخواستوں کی وصولی کاشیڈول جاری ہوگااوربینکوں کےانتخاب کےلیےخواہش مند بینکوں سے25نومبر تک کوا ئف طلب کیےجائیں گے۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ منظورشدہ ڈرافٹ وزارت مذہبی امورکوبھجوائے گی جس کےبعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔