فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے،جنرل سیدعاصم منیر کاپیغام

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر کہا ہے کہ یہ اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہاکہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔صدر پاکستان، وزیراعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے، پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 واضح رہے کہ  وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی۔ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو  بھی مدت ملازمت پوری ہونے پر خدمات جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔

وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

Back to top button