لاہورہائیکورٹ نےسموگ تدارک کیلئے اقدامات ناکافی قرار دے دیئے

لاہورہائیکورٹ نےقراردیاہے کہ اسموگ کےحوالے سےکوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیےگئے،2 ماہ تک کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا، اس پرعملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا،اسکول بند ہیں،تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی۔

 ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کےحوالے سےدائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نےاقدامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ لاری اڈوں، ٹرک اسٹینڈزپرانتظامیہ خود انسپکشن کرے گی، بند روڈپرتین بڑےٹرمینلز پرکریک ڈاون کیا گیا،400 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

جسٹس شاہد کریم نےاستفسار کیا کہ400 گاڑیوں کی جانچ کے دوران کتنی گاڑیاں ٹھیک حالت میں نہیں تھیں؟

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ انسپکشن میں42 گاڑیاں فیل ہوئی ہیں۔پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرزکوانسپکشن کےحوالےسےمطلع کردیا گیا ہے،کل چونکہ اتوار تھا اس لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہدایات جاری نہیں کرسکے۔

لاہورہائیکورٹ کے جج کااظہار برہمی

فاضل جج جسٹس شاہد کریم نےاظہار برہمی کرتےہوئےکہاکہ یہ اپ کیا بات کررہےہیں، حالت دیکھیں باہر، ایک ایک منٹ بہت ضروری ہے، میں تواتوارکوبھی اس کیس سنننے وتیارہوں۔

جسٹس شاہد کریم نےہدایت کی کہ حکومت پنجاب بھرکےڈی سی اور اے سیز کی ڈیوٹی لگائے، کل خودباہرنکلا۔ایک ٹریفک والانظرنہیں آیا جو یکنگ کررہا ہو، افسران سڑکوں پرنکل کرچیکنگ کریں۔

جسٹس شاہد کریم کےریمارکس

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےریمارکس دیےکہ اسموگ کےحوالےسےکوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ہوئے،دوماہ میں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو گا،اس پرعملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا،اسکول بند ہیں۔سب کچھ سامنےہے،تعمیرات کیوں بند نہیں ہو رہی،اس وقت پنجاب میں ایمرجنسی ہےاپکو اندازہ ہی نہیں ہے،فصلوں کی باقیات آج بھی جلائی جا رہی ہیں۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن

دوسری جانب پنجاب کےچاراضلاع لاہور، ملتان، فیصل آباداورگوجرانولہ میں اسموگ کےپیش نظرآج سےبیرونی سرگرمیوں پرپابندی کااطلاق ہوگیا۔

چاروں اضلاع میں دکانیں،مارکیٹیں اوربازاررات8بجے بندکردیےجائیں گی۔ہرقسم کے کھیلوں، نمائشوں، تقریبات اورریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق میڈیکل اسٹورز،تندور،بیکریاں،پٹرول پمپ،کریانہ اسٹور، سبزی، پھل اور گوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی،یوٹیلیٹی سروسز،بجلی، گیس، انٹرنیٹ اورفون کےاداروں پربھی پابندیوں کااطلاق نہیں ہوگا۔

Back to top button