آئینی بنچز کےسامنے مقدمات مقررکرنے کیلئےسکروٹنی کا فیصلہ

سپریم کورٹ کےآئینی بنچزکےسامنےمقررکرنے کےلیےمقدمات کی اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 سپریم کورٹ میں آئینی بنچزکیلئےججزنامزدگی کےبعد سپریم کورٹ میں اہم اجلاس6 نومبرکوجسٹس امین الدین خان کے چیمبر میں ہواجس کےمیٹنگ منٹس جاری کردیےگئے۔

آئینی بنچز کی تشکیل کےمعاملےپرجسٹس امین الدین خان کےچیمبر6نومبرکوہونے والے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا۔جس کےمطابق اجلاس میں بنچزتشکیل اور آئینی بنچز میں مقدمات بھیجنےکےامور اجائزہ لیاگیا۔

جسٹس امین الدین خان کوبتایاگیاکہ آرٹیکل184کی ذیلی شق ایک،آرٹیکل 184کی ذیلی شق تین اورآرٹیکل 186سمیت انسانی حقو ق کےکیسز بھی زیرالتواء ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ26ویں ترمیم کےبعدآرٹیکل191اےکے تحت مقدمات کی کلر کوڈنگ کی جائےگی،مظہر علی خان سینئر ریسرچرآفیسرکوٹاسک دیاگیا کہ وہ ایسے مقدمات کی سکروٹنی کریں جوآرٹیکل199کے تحت ہیں جنھیں آئینی بنچز کے سامنے سماعت کیلئےمقررکیا جانا ہے۔

آئینی بینچ میں مقدمات کو سماعت کےلئےمقرر کرنا بنچز کے بیٹھنے ،کورٹ روسٹر کے اجراء اور ہفتے میں سنے جانے والے مقدمات کے لئے دیگر 2سینئر ممبران سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا،آئندہ اجلاس بعد میں شیڈول کیاجائے گا۔

اجلاس میں رجسٹر ارسلیم خان ،ایڈیشنل رجسٹر ارجوڈیشل نذرعباس،انسٹی ٹیوشن آفیسر نذیر احمد ،جوڈیشل اسسٹنٹ عبدالرحمان اور جوڈیشل اسسٹنٹ مبشر احمد نےبھی شرکت کی

میٹنگ منٹس کےمطابق چھ نومبر کےاجلاس میں ایک کمیٹی ممبرکی عدم دستیابی کے سبب ملتوی کیا گیا تھا۔واضح رہےجسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس محمد علی مظہرپرمشتمل تین رکنی کمیٹی آئینی بنچز تشکیل دےگی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین کو آئینی بینچ کا سربراہ  مقرر کیاتھا

واضح رہےکہ جوڈیشل کمیشن نےجسٹس امین الدین خان کوآئینی بینچ کاسربراہ مقرر کیاتھا،جسٹس امین الدین خان اورجسٹس عائشہ اےملک پنجاب سےآئینی بینچ میں شامل ہونگے۔جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس جمال مندوخیل بلوچستان سےآئینی بینچ میں شامل کئےگئےہیں،جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس حسن اظہررضوی سندھ سے بینچ میں شامل ہونگے۔

خیبرپختونخوا سےجسٹس مسرت ہلالی کوآئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کافیصلہ5-7سےکیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان ہوں گے ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر آئینی بینچ میں شامل ہونگے،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ کا حصہ ہیں،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔

Back to top button