ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کاایکسپو سینٹر میں آغازہوگیا

ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کا  لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔

جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل، گارمنٹ مشینری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش میں دنیا بھر سے صنعتکار، سرمایہ کار اور خریدار شریک ہیں۔

نمائش میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، روس سمیت دیگر ممالک کے وفود سمیت 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز اور 425 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2026 جدید مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور برآمدات کے فروغ کا مؤثر عالمی پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 میں گرین مینوفیکچرنگ، قابلِ تجدید توانائی، سرکلر اکانومی اور عالمی رجحانات پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

غیر ملکی نمائش کنندگان نے اس ایونٹ کو پاکستان میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کیلئے مؤثر عالمی پلیٹ فارم قرار دیا۔

Back to top button