پاک جنوبی افریقہ ٹی20،ون ڈے سیریزکیلئےٹکٹوں کی فروخت شروع

پی سی بی نے پاک جنوبی افریقہ ٹی20 اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کیلئےٹکٹوں کی فروخت شروع کردی۔

ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں 10 سیٹر باکس کی قیمت 3 لاکھ روپے، 20 سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی نشست اور 24 سیٹر باکس فیلڈ کی 6 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے میچز کے لیے 18 سیٹر باکس 7 لاکھ روپے، 24 سیٹر باکس پیویلین 6 لاکھ 80 ہزار روپے اور باکس فیلڈ 7 لاکھ 50 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 4، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

فیصل آباد میں ٹکٹوں کی قیمتیں وی آئی پی 800 روپے، فرسٹ کلاس 600 روپے، جنرل 400 روپے جبکہ وی آئی پی باکس (گراؤنڈ فلور) 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔

شائقین کرکٹ ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk سے آن لائن خرید سکتے ہیں۔

Back to top button