توشہ خانہ ٹو ریفرنس : عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

عمران خان کےخلاف آج توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں 2 مقدمات کی سماعت ہونی تھی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ 8 نومبر کو اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت کرتےہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیاتھا جسے آج سنایا جانا تھا جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی مؤخر کردی گئی۔

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہوسکی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کے پراسکیوٹر عمیر مجید ملک کی عدم دستیابی کےباعث درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےکیس کی مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کی ہے۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کےلیے ایف آئی اےکی تین رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔

نیب ترامیم کےحوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کر دیا تھا۔

گنڈاپور سر سےکفن باندھ کر آنا چاہتے ہیں تو پہلے استعفیٰ دیں : رانا ثنا اللہ

قبل ازیں عدالت نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنےکا حکم دیاتھا۔

جب کہ 13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کےفوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئےریفرنس میں گرفتار کر لیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کےمطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سےمتعلق ہے۔

Back to top button